Famous Quotes of Hazrat Abu Bakr Siddique | حضرت ابو بکر صدیق کے مشہور اقوال ذریں

حضرت ابوبکر صدیق کے اقوال ذریں | Quotes of Hazrat Abu Bakr Siddique

آفتاب رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے درخشندہ ستاروں میں سب سے روشن نام یار غار رسالت، پاسدار خلافت، تاجدار امامت، افضل بشر بعد الانبیاء حضرت ابوبکر صدیق کا ہے جن کو امت مسلمہ کا سب سے افضل امتی کہا گیا ہے

وہ عمل جو بغیر علم کے ہو اسے بیمار اور وہ علم جو بغیر عمل کے ہو اسے بیکار سمجھو

موت سے محبت کرو تو زندگی عطا کی جائے گی

Quotes of Hazrat Abu Bakr Siddique
Quotes of Hazrat Abu Bakr Siddique

بد بخت ہے وہ شخص جو خود تو مر جائے لیکن اسکا گناہ نہ مرے جیسے کوئی ایسی برائی کا کام کرتا ہو جس کو اسکے وارث جاری رکھیں

محض لباس کی عمدگی یا کمتری سے انسان کی شناخت نہیں ہو سکتی کیونکہ انسان کو اللہ بناتا ہے اور لباس کو انسان

Quotes of Hazrat Abu Bakr Siddique
Quotes of Hazrat Abu Bakr Siddique

بروں کی ہم نشینی سے تنہائی بہتر ہے اور تنہائی سے نیک لوگوں کی صحبت بہتر ہے

اگر میں کسی گناہ گار کو خدائی حدود توڑتے ہوئے دیکھوں تو اس وقت تک سزا نہیں دیتا جب تک میرے ہمراہ کوئی اور گواہ نہ ہو

Quotes of Hazrat Abu Bakr Siddique
Quotes of Hazrat Abu Bakr Siddique

وہ لوگ بہتر نہیں ہیں جو آخرت کے لیے دنیا کو ترک کر دیتے ہیں بلکہ بہتر وہ ہیں جو دنیا اور آخرت دونوں کا حق ادا کرتے ہیں

شکست کھانا بُری بات نہیں شکست کھا کر ہمت ہار جانا بُری بات ہے

Quotes of Hazrat Abu Bakr Siddique
Quotes of Hazrat Abu Bakr Siddique

تین آدمی صرف تین موقعوں پر ہی پہچانے جاسکتے ہیں

بہادر لڑائی میں

دانا غصے میں

دوست بوقت ضرورت

Leave a Comment